0
Friday 20 Apr 2012 19:05

فوجی آپریشن سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے، عمران خان

فوجی آپریشن سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے، عمران خان
 اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحريک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں ميں اہليت نہيں کہ وہ بلوچستان ميں حالات بہتر کريں، فوجی آپريشن کسی مسئلے کا حل نہيں، بلوچستان کے وسائل صوبے کی بہتری پر خرچ کئے جائيں، جب تک کرپٹ حکمران رہيں گے قومی دولت غائب ہوتی رہے گی، ہم بلوچستان کے سب لوگوں کو اکٹھا کريں گے اور بلوچستان ميں امن لے کر آئيں گے۔ تحريک انصاف پاکستان کے چيئرمين عمران خان کوئٹہ ميں ايک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کوئٹہ آنے سے ڈرايا گيا تھا ليکن ہم نہيں ڈرے، ہم آج خوف کی زنجيريں توڑنے آئے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو اين ايف سی ايوارڈ ميں ملنے والے ۱۱۰ ارب روپے کدھر گئے، جب تک کرپٹ حکمران رہيں گے پيسہ اسی طرح غائب ہوتا رہے گا۔. عمران خان نے کہا کہ بلوچستان ميں ۳ بار ملٹری آپريشنز ہوئے ليکن کامياب نہيں ہوسکے، فوجی آپريشن کسی مسئلے کا حل نہيں، بلوچستان کے وسائل صوبے کی بہتري پر خرچ کئے جائيں۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان کے سب لوگوں کو اکٹھا کريں گے، بلوچستان کے سياستدان آج زرداری، گيلانی اور نواز شريف سے کيا بات کريں، نواز شريف کو تو لوگوں کو اکٹھا کرنے کيلئے ليپ ٹاپ دينے پڑتے ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ ہم بلوچستان ميں امن لے کر آئيں گے، حکمرانوں ميں اہليت نہيں کہ وہ بلوچستان ميں حالات بہتر کريں، موجودہ حالات کے ذمے دار نواز شريف بھی ہيں، انہوں نے اے پی ڈی ايم کو اليکشن سے بائيکاٹ کرايا، جس سے بہت نقصان ہوا۔

دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا فوجی آپریشن سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے ہم بلوچستان میں امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لئے سیاسی حل نکالے گے۔ انہوں نے کہا موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قتل و غارت سے سب تنگ ہیں اور ہم بلوچستان میں امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لئے سیاسی حل نکالے گے۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات کے ذمہ دار نواز شریف ہیں اور ان کو لوگ اکٹھے کرنے کے لئے لیپ ٹاپ دینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کمزور سیاستدان فوجی آپریشن کا سہارا لیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 155020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش