0
Sunday 22 Apr 2012 22:31

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاروں کی کارروائیاں، 2 اسکول تباہ

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاروں کی کارروائیاں، 2 اسکول تباہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاروں نے ۲ اسکولوں کو تباہ کر دیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں شرپسندوں نے پرائمری اسکول کی عمارت کے قریب بارودی مواد کو دو جگہوں پر نصب کیا تھا۔ جو علی الصبح دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کے قریب دوسری جگہ رکھے جانے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اسکول کو بارودی مواد کا دھماکا کرکے اڑا دیا گیا۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ ٹاون شپ میں رات گئے سرکاری مڈل اسکول کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ جس سے اسکول کی چھت گر گئی اور تین کمرے مکمل تباہ ہوگئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسرے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے مطابق بم ۱۸ کلو گرام وزنی تھا۔
خبر کا کوڈ : 155639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش