0
Saturday 28 Apr 2012 01:27

ملتان کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر ن لیگ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، فوزیہ وہاب

ملتان کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر ن لیگ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، فوزیہ وہاب
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ اخلاقی اور قانونی طور پر سید یوسف رضا گیلانی وزیراعظم ہیں، کابینہ اور اٹھارہ کروڑ عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو شور مچانے کی ضرورت نہیں، ملتان کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر (ن) لیگ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر پیپلزپارٹی نظرثانی کی اپیل دائر کرسکتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کے عوام کے وزیراعظم ہیں اور ان کے پاس اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی اور قانونی جواز موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ اور عوام وزیراعظم کی پشت پر کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کام کرے گی جس کی اجازت آئین اور قانون دے گا۔
خبر کا کوڈ : 156900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش