0
Saturday 28 Apr 2012 03:27

خیرپور واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی کراچی میں احتجاجی ریلی

خیرپور واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی کراچی میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے خیرپور میں دہشت گردی کی کارروائی اور بے گناہ افراد کی گرفتاری کے خلاف نماز مغربین کے بعد امام بارگاہ شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں مومنین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا جعفر سبحانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما مولانا علی انور جعفری اور دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت کے بعد حکومت کی نااہلی کا ایک اور مظاہرہ خیرپور میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کو پہلے آزاد چھوڑا گیا پھر مومنین کو حراساں کیا جا رہا ہے اور شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ یہ مذموم حرکتیں لبیک یا حسین ( علیہ السلام ) کو ناکام بنانے کی کوششیں ہیں جس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ اور انتظامیہ برابر ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص منصوبہ کے تحت پاکستان بھر میں حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیعہ علماء کانفرنس کی طرف سے 29 مارچ کو خیرپور میں لبیک یاحسین ع کانفرنس کا انعقاد کیا جانا تھا جسے رکوانے کیلئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ٹھیک اسی جگہ اور اسی تاریخ کو لبیک یااللہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے باعث شہر بھر میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 156911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش