0
Saturday 28 Apr 2012 17:41

لیاری میں آپریشن کا دوسرا روز، پولیس افسران نے سر پکڑ لئے

لیاری میں آپریشن کا دوسرا روز، پولیس افسران نے سر پکڑ لئے
اسلام ٹائمز۔ لیاری میں آپریشن کا دوسرا روز، پولیس افسران نے سر پکڑ لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد لیاری گینگ وار ملزمان کےخلاف ایک بار پھر آپریشن شروع ہوئے دو دن ہوگئے ہیں مگر پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل پائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں گینگ وار ملزمان کےخلاف وقفے وقفے سے کارروائیوں کے باوجود جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کی ملزمان کے پاس موجودگی سوالیہ نشان بن گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دوسرے روز بھی پولیس سے مقابلے کے باعث اعلیٰ افسران نے سر پکڑ لئے ہیں جبکہ ملزمان کی تعداد پر بھی افسران شش و پنج کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں کا بجٹ ڈکارنے والی پولیس بظاہر چند شرپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 157179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش