0
Monday 30 Apr 2012 15:06

پیپلز پارٹی نے ہتھیار فراہم کئے، وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوں، ظفر بلوچ

پیپلز پارٹی نے ہتھیار فراہم کئے، وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوں، ظفر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما اور سابق جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ ظفر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہتھیار فراہم کئے، وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوں۔ عذیر بلوچ نے لیاری کے عوام کی ترجمانی کی ہے، لیاری کے عوام نے پیپلز پارٹی اور آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ظفر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے سمجھ رہے ہیں کہ ہم (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔ غوث علی شاہ کے دورے کے بعد لیاری میں آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی ہمیں ہتھیار فراہم کئے اس معاملے پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوں۔ ظفر بلوچ نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعت میں جائیں گے جو وفاق کی علامت ہو۔
خبر کا کوڈ : 157799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش