0
Tuesday 8 May 2012 01:33

ڈیرہ غازی خان ضمنی الیکشن، پی پی 243 سے ن لیگ جبکہ حلقہ 245 سے ق لیگ کے اُمیدوار کی کامیابی

ڈیرہ غازی خان ضمنی الیکشن، پی پی 243 سے ن لیگ جبکہ حلقہ 245 سے ق لیگ کے اُمیدوار کی کامیابی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 243 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حسام الدین کھوسہ کامیاب ہوگئے ہیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 243 ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے حسام الدین کھوسہ 25 ہزار 518 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار امتیاز لغاری نے 19 ہزار 205 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان کے ہی حلقہ پی پی 245 میں ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے سردار محمد لغاری نے کامیابی حاصل کرلی ہے، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 245 سے سردار محمد خان لغاری 24 ہزار 584 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرزا تالپور نے 11 ہزار 748 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزشن حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 159813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش