0
Tuesday 8 May 2012 22:29

امریکہ کے کہنے پر علماء کو مارا جا رہا ہے، مفتی کفایت اللہ

امریکہ کے کہنے پر علماء کو مارا جا رہا ہے، مفتی کفایت اللہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں منگل کے روز پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ نے دارالعلوم حقانیہ کے مولانا نصیب گل کے بہمانہ قتل اور قاتلوں کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر انتہائی جذباتی تقریرکی۔ انکا کہنا تھا کہ صوبے میں امن نام کی کوئی چیز نہیں، علماء کرام کو اٹھا کر قتل کیاجارہا ہے، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مولانا نصیب گل کو نوشہرہ پبی کی حدود سے اغواء کیا گیا، بتایا جائے کہ انہیں اغواء کرنیوالے کون تھے اور انکی نعش پشاور سے کیسے برآمد ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر علماء کو مارا جارہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت اور قانون قتل وغارت کیوں ہورہی ہے؟ علماء کے قتل کے واقعات بند ہونے چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی نشاندہی کی جائے اور مولانا کے قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے اور قاتلوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے کیونکہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔ اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر بشیر بلور نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں، ہمارے بچوں کو مارنے والوں کی بھی مذمت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایوان کو مولانا کے بہمانہ قتل پر شدید دکھ ہے، انہوں نے مفتی کفایت اللہ کو یقین دلایا کہ قاتلوں کیخلاف ایف آئی آردرج کی جائیگی اور اس سلسلے میں انکوائری کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 160152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش