0
Monday 14 May 2012 10:41

استقامت کو بہت جلد کامیابی نصیب ہوگی، ايران کے سامنے اسرائيل کی حيثيت مچھر جیسی ہے، احمدی نژاد

استقامت کو بہت جلد کامیابی نصیب ہوگی، ايران کے سامنے اسرائيل کی حيثيت مچھر جیسی ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے غاصب صیہونی حکومت کی غیر منطقی اور عقل سے بے بہرہ کارکردگی کو انسانی معاشرے کی سعادت اور سکون کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شمال مشرقی شہر سبزوار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جاہلانہ روش بدامنی کا باعث اور اقوام کی کامیابی کی راہ میں حائل ہوئی ہے۔ صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے خطے کی عوام بالخصوص ملت فلسطین کی سامراج مخالف استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کو بہت جلد کامیابی نصیب ہو گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ایرانی قوم عدل و انصاف اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کی بنیاد پر ایک مثالی قوم اور معاشرہ ہے اور ملت ایران نے ظلم و ستم اور امتیازی رویوں کے خلاف نیز عدل و انصاف کے قیام کی لئے کوششیں کی ہیں۔  

دیگر ذرائع کے مطابق ايران کے صدر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے سامنے اسرائيل کي حيثيت مچھر جتني ہے۔ ترک اور ايراني ٹي وي کو انٹرويو ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ايران کو اسرائيل کے آقاوں کا سامنا ہے، اور ايران کے ساتھ اسرائيل کي زور آزمائي کي مثال اس خرگوش کي سي ہے جو شير کي دم سے کھيلنے کا خطرہ مول ليتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا گھيراو توڑنے کے لئے جانے والے کاروان آزادي اور امدادي بيڑے پر حملے کے جرم ميں اسرائيل کو سزا ملني چاہئے۔ انہوں نے خطے ميں اربوں ڈالر کے اسلحے کي خريداري پر اظہار تشويش بھي کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کي طاقتيں اگر اسرائيل سے تعلقات توڑ ليں اور تيل کي فراہمي منقطع کر دي جائے تو وہ ختم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 161683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش