0
Thursday 24 May 2012 04:02

کراچی کے حالیہ واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں، ایم کیو ایم امریکہ

کراچی کے حالیہ واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں، ایم کیو ایم امریکہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز ارشد حسین اور ندیم صدّیقی سمیت تمام اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کراچی میں سندھی قوم پرست جماعتوں، چند موقع پرست شعبدہ بازوں اور جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے نام نہاد ریلی کی آڑ میں دہشت گردی اور خونریزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ سے محبت کے نام پر نکالے جانے والی ریلی کی آڑ میں جس انداز میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی او ر تاجروں کے املاک کو لوٹا اور جلایا گیا، اس نے ثابت کر دیا کہ یہ سب دراصل پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کے دارالحکومت کراچی کے خلاف منظّم سازش کا حصّہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد جو پچھلے چند دنوں سے میڈیا پر آکر کھلے عام کراچی کے عوام کو دھمکیاں دے رہے تھے، آج انہوں نے ایک بار پھر اسلحہ اور گولہ بارود کی طاقت سے کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور پولیس، رینجرز سمیت انتظامیہ بے بس اور خاموش تماشہ دیکھتی نظر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ جو دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر پولیس کو انتہائی مطلوب ہیں اور جن کے سروں کی قیمتیں تک مقرر ہیں وہ اس ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ان جرائم پیشہ گروہوں اور پاکستان دشمن عناصر کو کس نے کراچی کے قلب میں ریلی نکالنے کی اجازت دی؟۔

رہنماؤں نے دہشت گردی کے ریلی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ سینٹرل آرگنائزز و اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر داخلہ سندھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کو آگ اور خون میں دھکیلنے کی گھناوٗنی سازش کو بے نقاب کیا جائے اور اس کے ذمّہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 164895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش