0
Tuesday 8 Dec 2009 14:39
فلسطینی عوام یمن کے امن و استحکام کے خواہاں ہیں،

حماس مفاہمت کیلئے کوششیں جاری رکھے گی

حماس مفاہمت کیلئے کوششیں جاری رکھے گی
 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اسکی جانب سے فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے فلسطینی جماعتوں میں اتحاد اور مفاہمت ناگزیر ہے، حماس مفاہمت کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دورہ یمن کے دوران صنعاء میں یمنی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، ہمیں مل کر انتشار کا خاتمہ اور ایسی سیاسی صف بندی کرنا ہو گی جس سے فلسطینی عوام میں اتحاد و یگانگت پیدا کی جا سکے اور اسرائیل کی جانب سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے دورے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ یمن حماس اور یمن کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر ہے۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران یمنی صدر علی عبداللہ الصالح سمیت دیگر اعلیٰ سطح کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں فلسطین میں مفاہمت کیلئے اب تک ہونے والی کوششوں اور حماس کی جانب سے مفاہمت کیلئے ظاہر کی گئی لچک سے یمنی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایک سوال پر خالد مشعل نے کہا کہ حماس اور فلسطینی عوام یمن کے امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور یمن کی موجودہ داخلی صورت حال میں یمنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ادھر خالد مشعل اور حماس کے وفد کے صنعا پہنچنے پر ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 16529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش