0
Monday 18 Jun 2012 03:45

نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دیں، شرجیل میمن

نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دیں، رات کے اندھیروں کی ملاقاتوں سے نواز شریف کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ملک سے باہر خفیہ ملاقاتوں سے بھی نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک بار پھر جمہوریت کے خلاف سازشوں میں پیش پیش ہیں۔ پیپلز پارٹی اور اتحادی پارٹیوں کی حکومت گرانے کی خواہش میں کبھی نواز شریف اداروں کے پیچھے لڑتے ہیں اور کبھی رات کے اندھیروں میں خفیہ ملاقاتیں کرکے جمہوری سسٹم کے خلاف ایک گھناونی سازش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ نواز شریف یہ سمجھ رہے ہیں کہ ملک سے باہر خفیہ ملاقاتیں کرکے وہ اقتدار حاصل کر لیں گے، لیکن میاں نواز شریف کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اگر ملک میں سیاست کرنی ہے تو انہیں برداشت اور سیاسی طور پر بالغ ہونا پڑیگا۔ ہمیں معلوم ہے کہ پردے کے پیچھے میاں نواز شریف کیا کر رہے ہیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے میاں نواز شریف پنجاب میں اپنے بھائی شہباز شریف اور بھتیجے حمزہ شہباز کے کالے کرتوت ختم کرکے تبدیلی لائیں۔
خبر کا کوڈ : 172241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش