0
Monday 18 Jun 2012 10:35

کوئٹہ، يونيورسٹی بس کے قريب دھماکہ، 4 طلباء جاں بحق، متعدد کی حالت تشویشناک

کوئٹہ، يونيورسٹی بس کے قريب دھماکہ، 4 طلباء جاں بحق، متعدد کی حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ ميں آئي ٹي يونيورسٹي کي بس کے قريب بم دھماکے ميں چار طلباء جاں بحق جبکہ چار پوليس اہلکاروں اور تيس طلباء سميت 53 افراد زخمي ہوگئے۔ زخميوں ميں چار خواتين طلباء بھي شامل ہيں۔ پوليس کے مطابق آئي ٹي يونيورسٹي کي بس طلباء کو لے کر يونيورسٹي جا رہي تھي کہ اچانک سڑک کنارے کھڑي گاڑي ميں دھماکہ ہوگيا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي۔ دھماکے کے نتيجے ميں يونيورسٹي کي بس کو شديد نقصان پہنچا اور اس ميں سوار تقريباً تيس طلباء زخمي ہوگئے۔ دھماکے سے قريب ميں موجود چار پوليس اہلکار اور پندرہ راہگير بھي زخمي ہوئے، زخميوں کو فوري طور پر سول اسپتال منتقل کياگيا تاہم تين شديد زخمي طلباء راستے ميں ہي دم توڑ گئے، بعد ميں ايک زخمي طالب علم اسپتال ميں چل بسا، بعد ميں دھماکے کے دس زخميوں کو سي ايم ايچ اور سات کو بي ايم سي بھي منتقل کر ديا گيا، دھماکے ميں زخمي ہونے والے بارہ زخميوں کي حالت تشويشناک بتائي جاتي ہے۔

دوسري جانب واقعہ کے بعد پوليس اور انتظاميہ موقع پر پہنچ گئي، سي سي پي او کوئٹہ مير زبير نے ميڈيا کے نمائندوں کو بتايا کہ لگتا ہے کہ دھماکہ ريمورٹ کنٹرول تھا جسے ايک گاڑي ميں نصب کيا گيا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ميں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خيز مواد استعمال کيا گيا، دھماکے کے نتيجے ميں قريب ميں ايک موٹر سائيکل اور رکشے کو بھي نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد آئي ٹي يونيورسٹي کے طلباء کي بڑي تعدادسول اسپتال پہنچ گئي اور زخميوں کو اسپتال ميں فوري امداد نہ دئيے جانے پر احتجاج کيا اور اسپتال کے سامنے جناح روڈ کو بھي بلاک کر ديا۔ واقعہ کي مزيد تحقيقات جاري ہيں۔
 
دوسري جانب پشتونخواہ ملي عوامي پارٹي، نيشنل پارٹي، ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي، ايم کيو ايم کوئٹہ زون، جماعت الدعوة سميت مختلف سياسي و مذہبي جماعتوں نے يونيورسٹي بس پر بم حملے کے واقعہ کي شديد مذمت کي ہے۔ وزيراعلٰي بلوچستان نے بھي اس واقعہ کي مذمت کرتے ہوئے اس ميں ملوث عناصر کو کيفرکردار تک پہنچانے کا اعادہ کيا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جناح ٹاؤن میں آئی ٹی یونیورسٹی بس کے قریب دھماکے سے چار طلباء جاں بحق جبکہ انتالیس زخمی ہوگئے۔ سات طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کی بس صبح کے وقت طالب علموں کو لے کر یونیورسٹی کی جانب جاتے ہوئے دھماکے کا شکار ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کا تھا، جس میں پچاس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 172279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش