0
Monday 18 Jun 2012 23:19

بزدل دہشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

بزدل دہشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کے زخمی طلبہ و طالبات کی عیادت کی۔ اس موقعہ پر صوبائی سیکریٹری فلاح مولانا سہیل اکبر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم طلبہ اور طالبات پر حملہ کرکے اپنے خبث باطن کا ثبوت دیا ہے۔ یہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ پوری قوم اور ان کی نمائندہ سیاسی دینی جماعتیں انسداد دہشت گردی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ قوم بے حس حکمرانوں سے امید رکھنے کی بجائے اپنی اجتماعی قوت اور بیداری سے دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 172419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش