0
Tuesday 26 Jun 2012 22:37

قرآن و سنت کانفرنس، مینار پاکستان گراونڈ اور قافلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

قرآن و سنت کانفرنس، مینار پاکستان گراونڈ اور قافلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ حکومت مینار پاکستان پر اور ملک بھر سے آنے والے قافلوں کو تحفظ فراہم کرے۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یکم جولائی کو پاکستان میں اتحاد بین المسلمین، ملک میں امریکی مداخلت کےخلاف جدوجہد اور سیاسی روڈ میپ کا اعلان کیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، علمائے کرام اور عمائدین کو چھ ہزار سے زائد کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ لاکھوں کا تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے پنجاب حکومت کی قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات میں تعاون کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کانفرنس کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات اور جلوس کے شرکا کے قافلوں کو راستوں میں تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی تشکیل کو پانچ سال ہو چکے ہیں، مگر صدر اور قائد کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے کہ وسیع تر ملی اتحاد کی صورت میں مشترکہ قیادت سامنے لائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین تمام اسلامی فرقوں سے برادرانہ روابط اور وسیع تر اتحاد کے لئے کوشاں ہے۔ اور شیعہ کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسرے مسلک سے ہونے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتی رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 174564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش