0
Wednesday 27 Jun 2012 01:49

ولادت امام حسین ع، ملتان میں محفل جشن، علامہ ساجد نقوی کی شرکت

ولادت امام حسین ع، ملتان میں محفل جشن، علامہ ساجد نقوی کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے موقع پر ہادی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشن ولادت سے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ اختر حسین نسیم، علامہ حافظ احمد رضا نجفی، مولانا ضمیرالحسن نقوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ملت میں کوئی اختلاف اور انتشار نہیں، ہمیں اپنے آپ کو سیاسی میدان میں بھی لانا ہوگا، ملی یکجہتی کا احیاء ایک احسن عمل ہے، جس میں تمام تکفیری کو باہر رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 174599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش