0
Monday 2 Jul 2012 22:28

KIU بورڈ کے امتحانی مرکز خپلو میں نقل کی بھرمار

KIU بورڈ کے امتحانی مرکز خپلو  میں نقل کی بھرمار
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانی مراکز میں نقل کی بھرمار، خپلو میں مقامی سیاح کو نگران مقرر کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایف اے، ایف ایس سی کے پیپرز میں نقل کی بھرمار ہو رہی ہے، جبکہ اعلیٰ انتظامی آفیسران خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ سنٹرز میں موجود گریڈ ون سے لے کر نگران تک اپنے عزیزوں کو نقل کی سپلائی میں مصروف ہیں۔ خپلو میں موجود امتحانی سنٹر میں اسلام آباد سے آئی ہوئی سیاح کو امتحانی نگران مقرر کر دیا گیا ہے، امتحانی مراکز میں بوٹی کلچر سے پڑھنے والے قابل اور محنتی طلباء شدید پریشان ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نقل کلچر کا خاتمہ کرائیں اور امتحانات کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 176132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش