0
Saturday 14 Jul 2012 11:27

مصر میں طلوع ہونے والے سورج کی کرنیں جلد کشمیر تک بھی پہنچیں گی، اعجاز افضل

مصر میں طلوع ہونے والے سورج کی کرنیں جلد کشمیر تک بھی پہنچیں گی، اعجاز افضل
اسلام ٹائمز۔دارالجہاد راولاکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی اعجاز افضل ایڈووکیٹ نے کہا کہ امت مسلمہ شرق و غرب میں پھیلی ہوئی ہے مصر میں جو سورج طلوع ہوا ہے اس کی کرنیں جلد کشمیر تک بھی پہنچیں گی، اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مسلمانوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ اخوان المسلمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال کی جدوجہد کے بعد اخوان المسلمین کامیاب ہوئی ہےتو ہمیں ان وقتی ناکامیوں کے خوف سے بھاگ نہیں جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی خاطر ڈٹے رہنا ہی مومن کی پہچان ہےکیونکہ مومن جنت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتا ہے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ دارالجہاد سے ہی تحریک آزادی کشمیر کا نقطہ آغاز تھا اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہیں سے اس کو بیس کیمپ بناتے ہوئے تحریک آزادی کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کی جائے جس کے لے تمام مکاتب فکر کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ میڈیا بھی اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسلم رسول نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم وستم ہو رہا ہے اور دنیا خاموش ہے۔ تحریک آزادی کشمیر میں میڈیا کا کردار اہم ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین نے کہاکہ مصر میں حسن البناء،عبد القادراور عداء جیسے لاکھوں افراد نے اسلامی تحریک کے لیے قربانیاں دیں، آج اس زنگ آلود معاشرے کو بھی ایسے ہی مخلص لوگوں کی ضرورت ہے، تقریب سے جناب اسلم ظفر،ریاض شاہد،قدیر خان،عمر جہادی،بابر حسین،تنویر بخاری،اصغر شاہین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 178949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش