0
Tuesday 24 Jul 2012 23:32

پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان کے خلاف سازش بھی ہو سکتی ہے، رحمان ملک

غیر ملکی جریدے کی رپورٹ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش، سید امیر حمزہ
پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان کے خلاف سازش بھی ہو سکتی ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی مشیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، جعلی پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاسپورٹ اسیکنڈل میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور انہیں گرفتار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شناختی کارڈ پر پاسپورٹ بنایا گیا وہ 2002ء میں جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اسیکنڈل میں اس پہلو سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ پاکستان کے خلاف سازش تو نہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایک اخبار کا رپورٹر کیسے پاکستان پہنچا اور بلا رکاوٹ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں گھومتا رہا۔ انٹیلی جنس کی ناکامی کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

ادھر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی نے کہا ہے کہ اولمپکس، ایشین گیمز یا کسی اور ایونٹ کے پاکستانی دستے میں کبھی کوئی غیرمتعلقہ شخص شامل نہیں رہا، لندن اولمپکس سے قبل غیر ملکی جریدے کی رپورٹ پاکستان کو بدنام کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

خبر کا کوڈ : 181814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش