0
Thursday 26 Jul 2012 15:57

ہمیں ایسے انتخابات کرانا ہیں کہ انگلیاں نہ اٹھیں، فخرالدین جی ابراہیم

ہمیں ایسے انتخابات کرانا ہیں کہ انگلیاں نہ اٹھیں، فخرالدین جی ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور انتخابات سب کا امتحان ہونگے۔ فخرالدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر بننے کے بعد پہلی بار الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر پہنچے جہاں انھوں نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انتخابی فہرستوں کی تیاری، ضمنی انتخابات سے متعلق رپورٹ، عدالتوں میں الیکشن کمیشن کے مقدمات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ 31 جولائی کو انتخابی فہرستیں جاری کردیں گے۔ شفاف انتخابات ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ انھوں نے آئندہ انتخابات کو سب کا امتحان قرار دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، فخرالدین جی ابراہیم نے اجلاس میں افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی حمایت کا سلسلہ ختم کرے اور کسی سیاسی شخصیت سے تعلقات نہ رکھیں اگر ہیں تو انھیں ختم کریں۔ انھوں نے کہا ہمیں ایسے انتخابات کرانا ہیں کہ انگلیاں نہ اٹھیں، فخرالدین جی ابراہیم نے انتخابی فہرستوں کی اشاعت کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی نشاندہی پر ان کی خامیاں اور اعتراضات دور کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 182335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش