0
Sunday 29 Jul 2012 11:28

میگا پراجیکٹس کا اجراء خطہ کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا، چوہدری یاسین

میگا پراجیکٹس کا اجراء خطہ کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پی پی آزاد کشمیر حکومت کی ایک سالہ کارکردگی ہماری مخالف حکومتوں کی 55 سالہ کارکردگی سے کئی درجے بہتر ہے۔ آزاد کشمیر میں میگا پروجیکٹس کا اجراء خطہ کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، صدر پاکستان نے آزاد کشمیر حکومت کو 20 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ گرانٹ عوامی مسائل کے حل کے لیے مختص کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے قومی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی پی عوامی خدمت کی تحریک کا نام ہے۔ کسی بھی پارٹی کی قیادت نے فرنٹ لائن پر قربانی نہیں دی، ہماری قیادت شہداء کے رتبے پر پہنچی۔ وہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پارٹی منشور اور انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل شروع کر دیا ہے، ایک سال میں تین میڈیکل کالجز، کیڈٹ کالج اور یونیورسٹیز کا قیام حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی پی پی کو آزاد کشمیر میں عرصہ اقتدار بہت کم ملا، مگر جب بھی اقتدار میں آئے تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 183117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش