0
Tuesday 12 Jan 2010 15:50

اسرائیل لبنان کیلئے ہمیشہ کا خطرہ ہے: مائیکل سلیمان

اسرائیل لبنان کیلئے ہمیشہ کا خطرہ ہے: مائیکل سلیمان
لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے اسرائیل کو لبنان کیلئے ہمیشہ کا خطرہ قرار دیتے ہوئے لبنانی عوام کی وحدت اور انکے اتحاد کو اس سے مقابلے کا واحد راستہ بیان کیا۔ الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق انہوں نے یہ بات صدارت سنبھالنے کے بعد جنوبی لبنان کے پہلے دورے کے دوران کہی۔ لبنان کے صدر نے کہا: "لبنان کیلئے اسرائیل کا خطرہ ہمیشگی ہے کیونکہ تل ابیب لبنان میں سیاسی، اقتصادی اور قومی استحکام کا خواہاں نہیں ہے"۔ مائیکل سلیمان نے کہا کہ اسرائیلی حکام لبنان کی جانب سے لاحق خطرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے میں مصروف ہیں تاکہ خود کو عالمی برادری کی طرف سے امن مذاکرات کی بحالی کے دباو سے باہر نکال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان نے ہمیشہ قرارداد 1701 کی پابندی کی ہے لیکن اسرائیل تقریبا ہر روز اسکی خلاف کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 18454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش