0
Saturday 16 Jan 2010 12:04

امن کے قیام کیلئے صبر و تحمل سے کام لیا جائے،تمام مکاتب فکر کے مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعے امن خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں،علامہ حسن

امن کے قیام کیلئے صبر و تحمل سے کام لیا جائے،تمام مکاتب فکر کے مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعے امن خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں،علامہ حسن
کراچی:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کراچی شہر میں امن کے قیام کیلئے صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے کیونکہ ملک دشمن قوتیں یہاں خانہ جنگی کی آگ بھڑکا کر ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہیں،لہذا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کو باہمی اتحاد اور رواداری کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا۔کیونکہ اس وقت ہمارا ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپس کی چپقلش اور مسلسل ہونے والے قتل و غارت گری سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے لہذا ہر شخص اور محب وطن عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میدان عمل میں آئیں اور باطل پروپیگنڈے کو ناکام بنا کر یہاں امن کے قیام کے لئے کوشش کریں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اپنے اتحاد کے ذریعے امن خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 18648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش