0
Tuesday 19 Jan 2010 12:37

سازشی ٹولے کو میرا ایوان صدر میں بیٹھنا برداشت نہیں،موت سے نہیں ڈرتا،اس کے پیچھے بھاگتا ہوں،بجلی،گیس،پٹرول سستا کر کے دکھاؤں گا،صدر زرداری

سازشی ٹولے کو میرا ایوان صدر میں بیٹھنا برداشت نہیں،موت سے نہیں ڈرتا،اس کے پیچھے بھاگتا ہوں،بجلی،گیس،پٹرول سستا کر کے دکھاؤں گا،صدر زرداری
فیصل آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے کو میرا ایوان صدر میں بیٹھنا ہضم نہیں ہو رہا،عوام میرے ساتھ ہیں،عوام کی طاقت کی وجہ سے ہر پہاڑ سے ٹکرا جاتا ہوں،میں سیاست نہیں عبادت کرتا ہوں،میں موت سے نہیں ڈرتا بلکہ موت کے پیچھے بھاگتا ہوں،بجلی،پٹرول اور گیس سستا کر کے دکھاوٴں گا،غریبوں کو روٹی،کپڑا اور مکان دیں گے،تین سال بعد پانی،بجلی اور روزگار کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا،ملکی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے،صدر نے فیصل آباد نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کیلئے 10 کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لیا جائیگا،فوری طور پر فیصل آباد میں 380 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیگا جس سے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی فراہم کی جائیگی اور معاشی بدحالی بھی دور ہو گی۔صدر کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولے کو میرا ایوانِ صدر میں بیٹھنا ہضم نہیں ہو رہا۔انہیں تکلیف ہے کہ عوام کا منتخب صدر اور وزیر اعظم کیوں اقتدار میں بیٹھے ہیں،سازشی ٹولہ جتنی چاہے سازشیں کر لے،وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ بیک وقت بہت سے ڈیموں پر کام ہو رہا ہے، آئندہ چند سالوں میں نہ پانی کی کمی رہے گی اور نہ بیروزگاری رہے گی،ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرف سے عوام کو دیا گیا وعدہ روٹی،کپڑا اور مکان بہت جلد پورا کرینگے۔پاکستان اِس وقت دہشت گردی کی بدترین لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کار نہیں آ رہے،بہت جلد ہم اِس عذاب سے بھی نکل جائیں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری ہو گی۔اُنہوں نے یونیورسٹی کے غریب طلباء کیلئے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔اُنہوں نے قوم سے کہا کہ وہ صبر سے کام لیں،اُنہیں بجلی،گیس،پٹرول سستا کر کے دکھاؤں گا،شہید بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں خوشحالی لائیں گے۔آمریت کی وجہ سے ملک بہت پیچھے جا چکا ہے،اِسکی ترقی کیلئے ہم دن رات ایک کر دینگے۔صدر نے کہا کہ سازشی ٹولے کو میرا ایوان صدر میں بیٹھنا برداشت نہیں ہو رہا۔ عوام کی طاقت کی وجہ سے ہر پہاڑ سے ٹکرا جاتا ہوں۔ موت اور خوف ہم سے ڈرتا ہے،ہم اُس سے نہیں ڈرتے۔

خبر کا کوڈ : 18873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش