0
Friday 24 Aug 2012 10:28

متاثرین منگلا کا کوئی نعم البدل نہیں زیادتی برداشت نہیں کرینگے، ظفرالحق

متاثرین منگلا کا کوئی نعم البدل نہیں زیادتی برداشت نہیں کرینگے، ظفرالحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کے چیئرمین و سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کا کوئی نعم البدل نہیں، مسلم لیگ ن متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے علی زمان راجہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم متاثرین منگلا ڈیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے لیے آواز سینٹ میں اٹھائوں گا۔ انھوں نے کہا کہ اہلیان میرپور نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے دو بار قربانیاں دی اپنے آبائو اجداد کی قبروں کو پانی کی نظر کیا۔ حکومت وقت ہوش کی ناخن لے متاثرین کے مکمل آبادکاری تک ڈیم میں پانی بھرنے نہیں دیں گے۔ 

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر میں قیام کشمیریوں سے محبت کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ ن تھوڑے عرصے میں راجہ فاروق، سکندر حیات اور دیگر کی انتھک محنت سے ناقابل شکست قوت بن گئی ہے۔ سابق الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کر کے ہرایا گیا۔ ۲۶ جون کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گی۔ انھوں نے کہا کہ زرداری نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر زرداری کمپنی نے کشمیر کے الیکشن کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 189630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش