0
Monday 3 Sep 2012 22:58

نواز شریف نے الیکشن سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، راجہ ریاض

نواز شریف نے الیکشن سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، راجہ ریاض
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جنرل الیکشن سے پہلے اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے اور انتقامی کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، لاہور میں پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میاں برادران اپوزیشن کو ان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے کی سزاء دے رہے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کے شہنشاہوں کو اپنا تخت ہلتا ہوا نظر آ رہا ہے، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مخدوم شہاب الدین اور موسیٰ گیلانی کی ضمانتیں مسترد ہونے کی مذمت کرتے ہیں، یہ سیاسی مقدمہ ہے، اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماء اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے پیروکار ہیں، شہادتیں دیکھی ہیں ان مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 192416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش