0
Tuesday 4 Sep 2012 09:32

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، چوہدری عبدالمجید

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اپنے تین روزہ نجی دورہ برطانیہ سے آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون و انصاف کی بالادستی اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام عوامی حکومت کی ایک سالہ شاندار کارکردگی کے ثمرات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زلزلہ و سیلاب متاثرین کی بحالی و متبادل آبادکاری کے لے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ متاثرین منگلا ڈیم، توسیع منصوبہ کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آئندہ ماہ صدر پاکستان آصف علی زرداری آزاد کشمیر کو دورہ کر کے کئی میگا پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ عوامی حکومت نے اپوزیشن کے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتے ہوئے انھیں مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کرتے ہوئے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ مالی سال کے بجٹ کو متفقہ طور پر پاس کرایا گیا ہے۔ جبکہ ایکٹ 1974ء میں موجود معروضی حالات کے مطابق ترامیم کے لیے بھی تمام جماعتوں نے متفقہ موقف اختیار کر کے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے نکات پر باہمی مشاور سے پیش رفت کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں اپنی نجی مصروفیات کے باوجود تارکین وطن کے جن وفود سے ملاقاتیں کی انھیں دعوت دی گئی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرل پاور، ٹورازم اور منرل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں۔ جن کے لیے آزاد خطہ میں انتہائی خوشگوار اور سازگار ماحول موجود ہے اور ان کے سرمائے کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن اقدامات آٹھائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کشمیری تارکین وطن کے مسائل و مشکلات کے پیش نظر میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کے لیے باقاعدہ رقم اپنے بجٹ میں مختص کر رکھی ہے۔ جس پر آئندہ ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 192534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش