0
Thursday 6 Sep 2012 14:40

جماعت اسلامی برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کی ہر قسم کی امدادکے لیے او آئی سی کے ممالک اور اقوام متحدہ کے ادارے تیزی لائیں کیونکہ ان نسلی فسادات میں جہاں ہزاروں مسلمان شہید کر دیے گئے ہیں وہیں لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے اور کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ انہیں خوراک و ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے لیے C-130 اور کارگو طیاروں کے ذریعے اشیائے خوردونوش، ادویات، خیمے اور ضروریات زندگی کا سامان بھجوانے کا اہتمام کرے اور برما میں اپنے سفارتخانے کے عملے کو بھی امدادی کاموں اور سامان کی ترسیل کے لیے متحرک کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے دنیا کے مختلف فورمز پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی برما کے مسلمانوں کے نقصانات کے حوالے سے فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے اور برما کی حکومت پر دباؤ بڑھائے کہ وہ وہاں کے مسلمانوں کو ان کے ریاستی حقوق دے اور ان کے جان و مال، عزت و آبرو اور روزگار کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 193086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش