0
Monday 10 Sep 2012 22:22

برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہونگے، نواب ایاز جوگیزئی

برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہونگے، نواب ایاز جوگیزئی

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پشتون قومی جرگہ کے کنوئینر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ جب تک قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیئے جاتے اس وقت تک اس ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ تمام اداروں کو حدود میں رہ کر اپنا کام کرنا ہوگا۔ ٹکراؤ کی سیاست میں ملک اور عوام کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج، خفیہ ادارے اور سیاسی جماعتیں اس ملک اور عوام پر رحم کھائیں۔ سیاست میں فوج کی مداخلت نیک شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں مداخت کے باعث آج ہمارا ملک دہشتگردی کا شکار ہے۔

خبر کا کوڈ : 194035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش