0
Friday 14 Sep 2012 16:26

پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ فلم پر سخت احتجاج کرنا چاہئے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ فلم پر سخت احتجاج کرنا چاہئے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ تحریک ناموس رسالتﷺ کے سربراہ و جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے امریکا میں توہین رسالت پر مبنی فلم چلانے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف اسلام دشمن طاغوتی قوتیں مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، یہود و نصاریٰ اپنے انتہا پسندانہ طرز عمل کے ذریعہ توہین رسالت، توہین قرآن اور شعائر اسلام کے خلاف زہر اگل کر مسلمانوں کے دلی جذبات سے کھیل رہی ہیں، جس کا اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہئے اور مسلم سربراہان مملکت کو حرمت اسلام کی بقاء پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ فلم چلانے کے خلاف امریکا سے سخت احتجاج کرنا چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور سرور کائنات ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی لہذا حکومت پاکستان اپنے ایمانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی سفیر سے فوری اور سخت احتجاج کرے اور توہین رسالت پر مبنی فلم کو فوری طور پر رکوایا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے ورنہ پاکستان کے عاشقانہ مصطفی ﷺ سراپہ احتجاج بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 195259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش