0
Friday 21 Sep 2012 21:00

توہین رسالت کے مجرموں کو سزا ملنے تک امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،فضل کریم

توہین رسالت کے مجرموں کو سزا ملنے تک امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے سنی اتحاد کونسل کی کال پر ملک بھر میں تاریخی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ تاجروں نے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کر کے غلامی رسول کا حق ادا کر دیا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فی الفور طلب کیا جائے اور اجلاس کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں تمام ممبران پارلیمنٹ شاہراہ دستور پر نکل کر عملاً احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی میں لاکھوں افراد شریک تھے لیکن اس کے باوجود ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ صوفیاء کو ماننے والے پرامن اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخی ہڑتال اور احتجاج شاتمانِ رسول کی موت ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول کا جذبہ ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے اس لیے جذبۂ عشق رسول کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم نے ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہو کر امریکااور مغرب کو پیغام دیا ہے کہ غیرت مند پاکستانی قوم توہین رسالت کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی اور ہر مسلمان اپنے لہو سے ناموسِ رسالت کا تحفظ کرے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے یومِ عشق رسول اور عام تعطیل کا اعلان کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر گستاخانہ فلم کے خلاف مؤثر آواز اٹھائے اور مجرموں کو سزا ملنے تک امریکی سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 197357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش