0
Saturday 22 Sep 2012 12:45

کبیر والا، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ نبی (ص) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کبیر والا، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ نبی (ص) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کبیروالا میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان روڈ کو مکمل طور بلاک کردیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی اور جھنڈے نذرآتش کیے، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل انصر عباس، علامہ عابد حسین، عدیل زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گستاخ نبی (ص) کے خلاف پُرامن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، کراچی اور لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی ریلیوں پر کی جانے والی انتظامیہ کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ماتھے پر گولی کھا کر پاکستان میں شیعیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
خبر کا کوڈ : 197473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش