1
0
Saturday 22 Sep 2012 20:10

کالعدم تنظیموں نے یوم عشق رسول (ص) کے روز امریکی ایجنٹ ہونیکا ثبوت دیا، علامہ حسن ظفر نقوی

کالعدم تنظیموں نے یوم عشق رسول (ص) کے روز امریکی ایجنٹ ہونیکا ثبوت دیا، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے گزشتہ روز ملک بھر اور کراچی میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر کالعدم تنظیموں نے اپنے استعماری آقاؤں امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل امریکی سفارت خانہ کی ہدایت پر کالعدم تنظیموں کے شرپسندوں نے یوم عشق رسول (ص) پر سرکاری اور نجی املاک کو نہ صرف نقصان پہنچایا، بلکہ لوٹ مار کرکے یوم عشق رسول (ص) کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کا ہدف اور مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہئے کہ اس شرپسند گروہ کی سرکوبی کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور شہید ناموس رسالت علی رضا تقوی (ص) کے بھائی مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ اس دن کی حرمت کو پامال کرکے کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ لوگ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہیں، ان کا مقصد صرف فسادالارض پھیلانا ہے۔ سرور انبیاء (ص) کی تعلیمات سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی نے یہ ثابت کر دیا کہ شدت پسندی ہم سے دور ہے اور محب وطن جماعتوں کی ریلیوں کو متاثر کرنے کے لئے کالعدم تکفیری گروہ کو امریکن قونصلیٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا تھا، تاکہ لوگوں میں انتشار پیدا کریں اور اس دن کے اصل مقصد سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 197695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
bhai ye si nai ha kisi religious party ne koi voilence ni ki or jo ki US ambasy phonchne k lea jo intizamia ne mazahimat ki os k natije man ki ye loot mar karachi ki ek siasi jamat or balochistan ki qom prast jmaton ka kam ha wrna ye sab lhr man kyun ni hoa
ہماری پیشکش