0
Sunday 30 Sep 2012 12:09

راولاکوٹ، جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام حرمت رسول (ص) کانفرنس

راولاکوٹ، جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام حرمت رسول (ص) کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام سون ٹوپہ کے مقام پر حرمت رسول (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں، علماء کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدوس، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود، جماعت الدعوۃ پونچھ سدھنوتی کے امیر عامر ضیاء، ابو علی ریحان، ابو محمد مکی اور عبدالقیوم سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کر کے امت مسلمہ کو مسائل کے بھنور سے نکالا جا سکتا ہے۔ تمام علماء کرام اور عوام تمام تر اختلافات کو بھلا کر حرمت رسول (ص) کے تحفظ کے لیے ایک ہو جائیں۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی ہوئی اس کے بعد انقلاب آیا۔ لوگوں کو اب انقلاب کے لیے دینی و جہادی قوتوں کا ساتھ دینا ہو گا۔ گستاخ رسول ص کسی رعائت کے مستحق نہیں انکی سزا صرف اور صرف پھانسی ہے۔ 

جماعت الدعوۃ ضلع پونچھ کے امیر عامر ضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی طاقتیں آئے روز اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے انتہائی گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ جو کسی طور قابل برداشت نہیں۔ ان سازشوں کا منہ توڑ جاوب دینے کیلئے تمام مسلم ممالک کو ایک یکجا ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو شکست دی جا سکے۔ عالمی برادری مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی طاغوتی قوتوں کا محاسبہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان اپنی قوت کا مظاہرہ کریں اور اسلام دشمن قوتوں پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے دلیری کا مظاہرہ کریں تاکہ آئے روز اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا خاتمہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 199687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش