0
Monday 1 Oct 2012 12:21

پاکستان میں تبدیلی کیساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی سیاسی فضا بدل جائیگی، غلام قادر

پاکستان میں تبدیلی کیساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی سیاسی فضا بدل جائیگی، غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل (ن) لیگ کا ہے۔ جمہوریت، سیاسی ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔ سیاسی حریفوں اور حکمران جماعت کو اصلاح کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ غلط یا صحیح ہونے کا فیصلہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔ جمہوری نظام میں عوام ہی اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے یا ہٹانے کا حق رکھتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں دھاندلی سے پاکستان میں حکومت کے زور پر پیپلز پارٹی کی حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ جس کی عمر صرف چند ماہ ہے پاکستان میں سیاسی تبدیلی کےساتھ ہی آزاد کشمیر کی سیاسی فضا تبدیل ہو جائے گی۔ آئندہ چند دنوں میں مسلم کانفرنس کا ایک بڑا گروپ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہا ہے۔ سردار عتیق کی ملٹری ڈیموکریسی کی اصطلاح ناقابل فہم ہے۔ یہ صرف پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے خوشامدی نعرہ تھا۔ کسی بھی جمہوری نظام میں اس طرح کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اداروں کے مستحکم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل کمزور پڑ گیا ہے۔ جمہوریت کو پٹری سے ڈی ٹریک کرنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ عوام میں شعور آگاہی میں زبردست اضافہ ہو اہے۔ عدلیہ میڈیا کی موجودگی میں غیرآئینی اقدامات کا راستہ رک گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ عوام کے مسائل سے پی پی حکومت کو کوئی سروکار نہیں۔ حکومت کی کرپشن کا پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 199985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش