0
Friday 5 Oct 2012 22:18

راہل گاندھی کی آمد پر کشمیر یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

راہل گاندھی کی آمد پر کشمیر یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری راہل گاندھی کی آمد کے موقع پر کشمیر یونیورسٹی کا کیمپس آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ اس دوران احتجاجی طلبہ نے انکشاف کیا کہ کانووکیشن حال میں طلاب نہیں حکومتی کارکن بٹھائے گئے ہیں، دو روزہ دورہ کشمیر کے دوران جمعہ کو جوں ہی کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری راہول گاندھی کشمیر یونیورسٹی پہنچے، تو وہاں پر موجود طلاب نے ’’ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ کے نعرے بلند کئے، ذرائع کے مطابق طلاب لاء ڈیپارٹمنٹ کے نزدیک جمع ہوئے اور راہل گاندھی کے کشمیر یونیورسٹی دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اقبال لائبریری سے ہوتے ہوئے کانووکیشن حال تک مارچ کیا، احتجاجی طلاب نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ مقامی طلبہ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ یونیورسٹی حکام کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ راہل گاندھی سے کوئی سوالات نہ پوچھے جائیں۔
 
کشمیر یونیورسٹی کے مظاہرین طلاب نے کہا کہ انہیں راہل گاندھی سے کوئی رنجش نہیں، تاہم کشمیری عوام کو اقصادی پکیج نہیں بلکہ حق خود ارادیت کا موقعہ فراہم کیا جانا چاہیے، جس کا کانگریسی لیڈروں اور خاص طور پر راہل گاندھی کے پر دادا پنڈت جواہر لعل نہرو نے لالچوک سرینگر میں وعدہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ فوج اگرچہ یہاں پر عارضی طور پر لائی گئی تاہم انہیں اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ فوج یہاں مستقل ہے اور یہاں کے باشندے ہی عارضی طور پر بسائے گئے ہیں، طلاب نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن کشمیر یونیورسٹی میں بھارتی لیڈر آتے ہیں تاکہ کشمیری نوجوانوں کا ذہن مرعوب کیا جائے تاہم ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 201114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش