0
Monday 8 Oct 2012 00:00

پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی ہیں، صاحبزادہ فضل کریم

پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی ہیں، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی اور خارجی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکمران بھی ناکام ہیں، فیکٹریوں کو آگ لگائی جارہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ سکھر میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس و پاکستان بچاوٴ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی ہیں، غیر اسلامی طاقتیں پاکستان کو توڑنے کی کوششیں کررہی ہیں، مشکل یہ ہے کہ ہمارے حکمران بھی غیر ملکی پالیسیوں کو ملک میں جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 14اکتوبر کو کراچی سے تحفظ ناموس رسالت ص اور پاکستان بچاوٴ ٹرین مارچ حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، ملتان، لاہور سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 201734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش