0
Monday 8 Oct 2012 18:36

اسکردو روڈ منصوبے کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، محمد علی اختر

اسکردو روڈ منصوبے کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، محمد علی اختر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ گلگت بلتستان محمد علی اختر نے کہا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ کے منصوبے کو سرد خانے میں ڈالا گیا تو صدر اور وزیراعظم سے اجتماعی طور پر شدید احتجاج کریں گے اور صاف صاف کہہ دیں گے کہ ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہورہا ہے۔ ہم تو یہ توقع کر رہے تھے کہ گلگت اسکردو روڈ منصوبہ ہمارے دور حکومت میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گا، لیکن افسوس تکمیل تو دور کی بات، ہمیں تو یہ منصوبہ شروع ہوتا ہی نظر نہیں آرہا۔ محمد علی اختر نے کہا کہ یہ شاہراہ دفاعی، سیاسی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس اہم منصوبے کو منسوخ کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش