0
Monday 8 Oct 2012 22:21

جمہوریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلامی تحریک طلبہ

جمہوریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلامی تحریک طلبہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے زیراہتمام مرکزی سالانہ خلافت کانفرنس لاہور کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالروف فاروقی نے کہا کہ اسلامی کا نظام سیاست خلافت ہے جمہوریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں حالات کی بہتری کے لئے اسلام کی طرف لوٹنا ہو گا۔ مولانا عالم طارق نے کہا کہ توہین آمیز فلم عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے یہودو نصاریٰ متحد ہو چکے لیکن مسلمان تفریق کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام جیسا نظام حکومت قائم کر کے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر نجم الدین نے کہا کہ جمہوریت کو اسلامی نظام قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے موجودہ حالات جمہوریت کا تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلافت اللہ کی عبادت جبکہ جمہوریت اللہ سے بغاوت کا نام ہے۔ غلام عباس صدیقی نے کہا کہ مسلمان مسلکی اختلافات ختم کر کے قیام خلافت کیلئے متحد ہو جائیں دینی جماعتیں قیام خلافت کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدام کریں۔ شاہد نذیر نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل بھارت کو استعمال کر کے پاکستان کا امن تباہ کر رہے ہیں دنیا بھر میں جاری صلیبی حملے ادارہ خلافت نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان خلافت قائم کر کے عالمی امن قائم کریں، اسلامی تحریک طلبہ سٹوڈنٹس میں قیام خلافت کا شعور بیدار کرنے میں معروف عمل ہے۔ قاضی ظفر الحق نے کہا کہ بلوچستان، سندھ میں انتشار کا مقصد سقوط ڈھاکہ کا واقعہ دہرانا مقصود ہے۔ راجہ عاشق نے کہا موجودہ تمام سیاستدان دھوکے باز ہیں جن کا مقصد خدمت عوام نہیں بلکہ اقتدار اور ذاتی مفادات ہے۔ پیر ریاض نے کہا کہ ہمیں منافقت ختم کرنا ہو گی، دو رنگی چھوڑ کر یک رنگی اختیار کرنا ہو گی۔ کانفرنس سے مولانا عبدالروف ربانی اور عبداللہ گل نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 202018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش