0
Wednesday 10 Oct 2012 21:32

تھور ایوارڈ میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم

تھور ایوارڈ میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ نے تھور ایوارڈ میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر سید افضل کی سربراہی میں دیامر کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ تھور ایوارڈ میں گھپلے کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

دیامر کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے مشیر سید افضل نے چیف سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھور ایوارڈ کے دوران مبینہ گھپلے کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے تھور ایوارڈ پر علاقے کے عوام کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات کو دور کرنے اور تھور ایوارڈ میں مبینہ گھپلوں کی چھان بین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اورکمیٹی کے مرتب کردہ رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ جس پر چیف سیکریٹری نے چھان بین اور تحقیقات کرنے کے لئے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تاکہ عوامی تحفظات دور ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 202585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش