0
Saturday 13 Oct 2012 15:54

ایم کیو ایم کے ذمہ داران ایک ہفتے میں خطیبوں، اماموں اور علماء کے کوائف جمع کریں، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے ذمہ داران ایک ہفتے میں خطیبوں، اماموں اور علماء کے کوائف جمع کریں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کراچی سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں قائم ایم کیو ایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں، زونوں کے ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں سمیت تمام امن پسند شہریوں سے پرذور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر مسجد اور ہر مدرسہ کے سربراہوں، خطیبوں، آئمہ، واعظوں، عالموں اور مفتیوں کے نام بمعہ ولدیت اور دیگر کوائف ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے اپنے علاقوں کے یونٹوں سیکٹروں کے تنظیمی دفاتر میں جمع کرائیں خواہ وہ کسی بھی فقہ، مسلک یا مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علماء، خطیبوں اور اماموں کے یہ کوائف یونٹوں اور سیکٹروں سے زونوں میں جمع کئے جائیں گے جس کے بعد یہ کوائف تمام زونوں سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو فی الفور بھیجے جائیں گے۔

الطاف حسین نے تمام زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داروں کو تاکید کی کہ مساجد، امام بارگاہوں یا دینی مدرسوں کے جو آئمہ، خطیب، زاکرین، علماء، مفتیان اور سربراہان اپنے کوائف بتانے سے انکار کردیں تو ان کے خانوں میں لکھ دیا جائے کہ فلاں فلاں مسجد، امام بارگاہ یا مدرسے کے سربراہ، خطیب، امام یا ذاکرین نے اپنا نام اور دیگر کوائف بتانے سے انکار کیا ہے تاکہ ان کے نام حکومت کو ارسال کئے جائیں تاکہ وہ حکومت ان کی تفصیلات فی الفور جمع کرے کیونکہ اس میں ملک اور ملک کے معصوم عوام کا مفاد پنہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 203204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش