0
Tuesday 16 Oct 2012 23:44

لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی ٹاک شوز میں عدلیہ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی ٹاک شوز میں عدلیہ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر ججز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا جبکہ عدالت نے پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے 5 نومبر کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد نے موقف اختیار کیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر اعلی عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنا معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے مختلف اینکرز پرسن متنازع شخصیات کو بٹھا کر عدلیہ کیخلاف پروگرام کرتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں ججز اور عدلیہ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے 5 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے پیمرا سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 204107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش