0
Friday 19 Oct 2012 18:16

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے غنڈوں کا خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے طلبہ حملہ

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے غنڈوں کا خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے طلبہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک پر حملہ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے طلبہ پر تشدد کر کے متعدد طلباء کو زخمی کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈوں نے پنجاب یونیورسٹی میں اپنی اجارہ داری کو چیلنج سمجھتے ہوئے بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے طلبہ کے ہاسٹل نمبر ایک ہر اچانک حملہ کر دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمعیت کے کارکنان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں صرف جمعیت کی اجارہ داری ہے اس کے علاوہ کسی کو بھی سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ نے جمعیت کے غنڈوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور وائس چانسلر آفس میں جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر انتظامیہ نے انہیں غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی جس کے بعد طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے اور ہم نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ بھی اسی وجہ سے لیا ہے کہ وہاں سے ہمیں بہت سارا پیار ملے گا مگر افسوس کہ جمعیت نے پنجاب کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ناظم پنجاب یونیورسٹی رائے حق نواز نے کہا کے یونیورسٹی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ہاسٹل نمبر 1 پر حملہ قابل مذمت ہے، قوم پرست اور فرقہ پرست عناصر بلوچستان کے نام پر پنجاب یونیورسٹی کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم تمام سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے پرامن تعلیمی ماحول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 204810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش