0
Friday 19 Oct 2012 21:46

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس آج سے لاہور میں شروع ہوگیا ہے جو 21 اکتوبر کی شام تک جاری رہے گا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے شرکاء سے استقبالیہ خطاب کیا اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شرکاء کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ اس موقع سینئر بردار روزی علی اور نثار فیضی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس عاملہ کی میزبانی آئی ایس او لاہور ڈویڑن کر رہا ہے، جس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اجلاس میں نئی مرکزی کابینہ کی منظوری، سالانہ پروگرام اور استحکام تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں جہاں آئی ایس او کے سابق مرکزی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہاں سینئر برادران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جو شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور اپنے تنظیمی دور میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

عاملہ کے اس اجلاس میں جید علماء کرام کو بھی دعوت دی گئی ہے، جو مختلف موضوعات پر دورس دیں گے، جبکہ اجلاس کے آخری روز ایک خصوصی ’’حرمت رسول (ص) سیمینار‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں توہین آمیز خاکوں، گستاخانہ فلم اور دیگر استعماری سازشوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور استعماری سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 204853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش