0
Monday 22 Oct 2012 21:34

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، گستاخانہ فلم کی مذمت

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، گستاخانہ فلم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا 188 واں اجلاس 22 اکتوبر 2012ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں رکن کونسل مولانا محمد حنیف جالندھری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی حج پر چلے جانے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس ہذا میں مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت اراکین کونسل سید فیروز جمال شاہ کاکا خیل، صاحبزادہ خالد سلطان اور علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کونسل نے خلاف اسلام فلم ’’مسلمانوں کی معصومیت‘‘ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے قرار دیا کہ حکومت کو عالمی برادری سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی طور پر ایک قانون وضع کرنے کے لئے اقدامات کرے جس کی رو سے کسی بھی عقیدے، مذہب، مقدس کتاب، نبی یا رسول کی توہین کو جرم قرار دیا جائے۔ اظہار رائے کی آزادی اور کسی مذہب کی توہین Blasphemy دو بالکل جدا جدا امور ہیں۔ کونسل نے اجلاس ہذا کے دوران پنجاب جانوروں کے ذبیحہ کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ2012ء، خواتین کے محرم کے بغیر سفر حج، پیمرا، اسلام آباد کے مسودہ قواعد وضوابط، قومی بچت کی سیکم ’’حج بانڈ ‘‘ اور دیگر مسائل پر غور و خوض کیا اور ان امور سے متعلق سفارشات منظور کیں۔
خبر کا کوڈ : 205736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش