0
Thursday 1 Nov 2012 21:36

مولانا کاظم حسین مطہری شیعہ علماء کونسل تحصیل پہاڑ پور کے صدر منتخب

مولانا کاظم حسین مطہری شیعہ علماء کونسل تحصیل پہاڑ پور کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مولانا کاظم حسین مطہری کو شیعہ علماء کونسل تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے، ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شیعہ علماء کونسل تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل صدر کیلئے سید کاظم حسین شاہ اور مولانا کاظم حسین مطہری کے نام پیش کئے گئے، بعد ازاں سید کاظم حسین نے اپنا نام واپس لے لیا، جس کے نتیجے میں مولانا کاظم حسین مطہری شیعہ علماء کونسل تحصیل پہاڑ پور کے متفقہ طور پر صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے محمد اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ کو منتخب کرلیا گیا۔
 
اجلاس سے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور ضلعی صدر مولانا سید عابد حسین آصفی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے حالات، سیاسی بیداری، اتحاد بین المسلمین اور پشاور میں منعقد ہونے والی شان رسالت (ص) و ولایت (ع) کانفرنس اور صوبائی جعفریہ کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بعدازاں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔ جس میں علامہ رمضان توقیر نے شرکاء کو تسلی بخش جوابات دیئے۔ آخر میں صوبائی صدر نے نو منتخب تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 208335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش