0
Friday 2 Nov 2012 22:47

امریکہ پوری دنیا میں تھانیداری جگانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے،سنی تحریک

امریکہ پوری دنیا میں تھانیداری جگانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے،سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے خطبہ جمعۃ المبارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ و یہود و نصاریٰ کی جا رحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، مسلم امہ کو شر پسند اور انتہا پسند کفار کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے پادری کو پوری دنیا میں تمام مذاہب کی جانب سے رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب کے ٹکراو کی صورت میں دنیا عالمی جنگ کی دلدل میں پھنس جائے گی، امریکہ پوری دنیا میں اپنی تھانیداری جگانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔ مسلمانوں کو شدت پسند اور جنونی سمجھنے والوں نے گستاخانہ فلم بنا کر اپنی تنگ نظری اور تعصب کو پو ری دنیا میں واضع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 208565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش