0
Saturday 10 Nov 2012 02:13

کالعدم تنظیمیں بیرونی امداد کے ذریعے فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہیں، علامہ راحت حسینی

کالعدم تنظیمیں بیرونی امداد کے ذریعے فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہیں، علامہ راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ مذہب اسلام کو بدنام اور پاکستان کو عدم استحکام سے دچار کرنے کے لئے دشمن سازشوں میں مصروف ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کالعدم تنظیموں کو بیرونی امداد کے ذریعے فرقہ واریت کے لئے سرگرم رکھا گیا ہے اور ایک مخصوص فرقے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک خالی بیانات کی بجائے فول پروف سکیورٹی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت میں گزشتہ دنوں میں حالات خراب کرنے والے دہشت گرد محرم الحرام میں بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، اس لئے عوام اپنے اتحاد و اتفاق سے شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں۔ علامہ آغا راحت حسینی نے کہا کہ عزاداری ہمارے عقیدے کا جز ہے جس پر کسی طرح کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام محرم کے تقدس کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کے عقائد کا خیال رکھتے ہوئے شرانگیزی سے پرہیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 210601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش