0
Tuesday 13 Nov 2012 21:15

پاکستان سے امریکی ایجنٹوں کی سرکوبی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، فضل کریم

پاکستان سے امریکی ایجنٹوں کی سرکوبی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ’’لبیک یا رسول اللہ(ص) لانگ مارچ‘‘ کی کامیابی پر اہل حق مبارکباد کے مستحق ہیں، لانگ مارچ نے صوفیاء کے ماننے والوں کو متحد اور متحرک کر دیا ہے۔ ’’یا رسول اللہ(ص)‘‘ کہنے والے جاگ گئے ہیں اور ہماری انقلابی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ 17فروری کو فیصل آباد میں ہونے والی ملک گیر تحفظِ ناموسِ رسالت سنی کانفرنس انقلابِ نظامِ مصطفی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیے قربانیوں کا سفر جاری رہے گا، گولیاں عاشقانِ رسول کے جذبوں کو سرد نہیں کر سکتیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہم پاک سرزمین پر دہشت گردوں اور امریکی ایجنٹوں کی سرکوبی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عوام اہلسنّت سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اہلسنّت کو برقرار رکھیں اور پرامن رہ کر احتجاجی تحریک کو تیزتر کر دیں تاکہ اقوام متحدہ کو توہینِ رسالت کے خلاف قانون سازی پر مجبور کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 211611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش