0
Tuesday 20 Nov 2012 11:36

کشمیر کو مستقل غلام رکھنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،JKLF

کشمیر کو مستقل غلام رکھنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،JKLF
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ مکمل خودمختار کشمیر کے حصول کے لیے برسریپکار ہے، جے کے ایل ایف کا ہر کارکن تحریک اور تنظیم کے لیے انتہائی اہم ہے اور مشین کے ایک پرزے کے طرح اپنے مقام پر اپنی بساط کے مطابق جدوجہد میں مصروف ہے آج جبکہ ہمارے وطن کو مستقل غلام رکھنے کی سازشیں عروج پر ہیں ایسے میں تمام کشمیری آزادی پسندوں کا اور خصوصا جے کے ایل ایف کا اتحاد انتہائی اہم ہے۔ تمام کارکنا ن کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ جے کے ایل ایف شخصیت پرستی کا قائل نہیں بلکہ ایک مکمل جمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے برطانیہ میں صدر پروفیسر عظمت خان، سنئیر راہنما پروفیسر راجہ ظفر خان، سنیر نائب صدر کونسلر محمود حسین، نائب صدر حاجی راسب کشمیری، نائب صدر ملک منظور صابری، جنرل سکریٹری تحیسن گیلانی، آرگنائزر صابر گل اور دیگر راہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ 

جے کے ایل ایف کے راہنماوں نے کہا کہ کارکنان کسی قسم کی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں جے کے ایل ایف قوم کی امنگوں کی ترجمان اور مکمل خودمختار کشمیر کے حصول کی داعی ہے اور قوم کو کبھی مایوس نہیں کریگا۔ ان راہنماوں نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی جے کے ایل ایف کے حالیہ بحران کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کی تحریکوں میں ایسا ہوتا ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں لوگ تحریکوں میں شامل ہوتے رہتے ہیں اور بعض اوقات لوگ تحریکوں سے الگ بھی ہو جایا کرتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ واپس اپنے گھر آ ہی جاتے ہیں یوں قومی اور مقدس مشن جاری رہتا ہے۔ ان راہنماوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف کا ہر ادنی سے ادنی کارکن بھی تنظیم اور تحریک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہماری یہی کوشش ہے کہ تمام کارکنا ن اور قیادت ملکر اپنی قومی ذمہ داری کو نبھاتے رہیں۔ ان راہنماوں نے کہا کہ مقبول احمد بٹ شہید نے کشمیری قوم کو ایک سوچ دی اور ایک منزل کی نشاندہی اسی منزل کا حصول جے کے ایل ایف کا مقصد ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد ہر حال میں اور ہر محاذ پر جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 213539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش